سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ایس ٹی سی میں اپنے کچھ حصے کو فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ایس ٹی سی میں اپنے کچھ حصے کو فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے
TT

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ایس ٹی سی میں اپنے کچھ حصے کو فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ایس ٹی سی میں اپنے کچھ حصے کو فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے
خبر رساں ادارے روئٹرز نے کل اطلاع دی ہے کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سعودی ٹیلی کام کمپنی "ایس ٹی سی" میں اپنے کچھ حصے کو فروخت کرنے پر غور کررہی ہے اور مزید یہ بھی کہا ہے کہ اس معاہدے کا بندوبست کرنے کے لئے "گولڈمین سیکس بینک" اور "الاہلی کیپٹل" کا تقرر کیا گیا ہے اور قیمت بھی زیر مطالعہ ہے۔

رائٹرز کے اعداد وشمار کے مطابق ایسے وقت ابھی تک ان تینوں اداروں کے بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے اور ابھی سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سعودی ٹیلی کام کمپنی کے 70 فیصد کی مالک ہے جس کا تخمینہ 187.5 بلین ریال (50 بلین ڈالر) ہے۔

اس سال سعودی ٹیلی کام کے حصے میں 25 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور کل 132.80 ریال (. 35.73) پر بند ہوا ہے اور یہ بات مشہور ہے کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ 2025 تک اپنے اثاثوں کو 4 کھرب ریال (1.7 ٹریلین ڈالر) کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔(۔۔۔)

بدھ 13 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 23 جون 2021ء شماره نمبر [15548]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]