محمد بن سلمان نے عالمی رسد کے مرکز کی حیثیت سے سعودی عرب کے مقام کو بڑھایا ہے

محمد بن سلمان نے عالمی رسد کے مرکز کی حیثیت سے سعودی عرب کے مقام کو بڑھایا ہے
TT

محمد بن سلمان نے عالمی رسد کے مرکز کی حیثیت سے سعودی عرب کے مقام کو بڑھایا ہے

محمد بن سلمان نے عالمی رسد کے مرکز کی حیثیت سے سعودی عرب کے مقام کو بڑھایا ہے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل نیشنل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک اسٹراٹیجی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں بڑے منصوبوں کا ایک پیکیج بھی شامل ہے جس کا مقصد ملکت کے وژن 2030 کا فریم ورک کے تحت تین براعظموں کو آپس میں جوڑنے والے عالمی لاجسٹک سنٹر کی حیثیت سے سعودی عرب کی پوزیشن کو مستحکم کرنا اور ٹرانسپورٹ خدمات کو بہتر بنانا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ حکمت عملی ملک میں نقل وحمل اور رسد کے شعبے میں انسانی اور تکنیکی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی اور عالمی معیشت کے ساتھ روابط کو بڑھا دے گی اور ہمارا ملک تین بر اعظموں کے درمیان اپنی معیشت کو متنوع بنانے میں اپنی جغرافیائی حیثیت کی سرمایہ کاری کرنے کے قابل بنے گا اور یہ سب لاجسٹک خدمات کی جدید صنعت کے قیام، خدمات کے اعلی معیار کے نظام کی تشکیل اور لاجسٹک سیکٹر میں پیداواری صلاحیت اور استحکام کو بڑھانے کے لئے مسابقتی کاروباری ماڈل کو استعمال کرنے کے ذریعے ہوگا۔(۔۔۔)

بدھ 20 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 30 جون 2021ء شماره نمبر [15555]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]