شاہ کی موجودگی اور عوام کی عدم موجودگی میں ٹوکیو اولمپک کا ہوا آغازhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3097026/%D8%B4%D8%A7%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D9%88%D8%AC%D9%88%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B9%D9%88%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%B9%D8%AF%D9%85-%D9%85%D9%88%D8%AC%D9%88%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%B9%D9%88%DA%A9%DB%8C%D9%88-%D8%A7%D9%88%D9%84%D9%85%D9%BE%DA%A9-%DA%A9%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2
شاہ کی موجودگی اور عوام کی عدم موجودگی میں ٹوکیو اولمپک کا ہوا آغاز
کورونا کی وبا کی وجہ سے تقریبا خالی اسٹینڈز کے درمیان گزشتہ روز شہنشاہ جاپان کی موجودگی میں ٹوکیو اولمپک کی افتتاحی تقریب کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (روئٹرز)
شاہ کی موجودگی اور عوام کی عدم موجودگی میں ٹوکیو اولمپک کا ہوا آغاز
کورونا کی وبا کی وجہ سے تقریبا خالی اسٹینڈز کے درمیان گزشتہ روز شہنشاہ جاپان کی موجودگی میں ٹوکیو اولمپک کی افتتاحی تقریب کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (روئٹرز)
کوکیڈ 19 کی وبا کی وجہ سے اولمپک کھیلوں کو ایک سال کے لئے ملتوی کئے جانے کے بعد جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی موجودگی اور عوام کی عدم موجودگی میں ٹوکیو میں باضابطہ طور پر اس کا آغاز ہو گیا ہے اور ساتھ ہی اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات اور پابندیاں بھی کی گئیں ہیں اور ایک قسم کا دباؤ بھی قائم ہے۔
شہنشاہ ناروہیتو نے اولمپک اسٹیڈیم میں موسم گرما کے 32ویں ایڈیشن ٹوکیو اولمپک کے افتتاح کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ میں قدیم فارمولے کے مطابق شائقین سے خالی اسٹیڈیم میں ٹوکیو کھیلوں کے افتتاح کا اعلان کرتا ہوں اور اس میں تقریبا ایک ہزار مدعو افراد ہی آ سکتے ہیں۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]