لبنان کی طرف مصری گیس کی منتقلی کے سلسلہ میں شام کی منظوری ملی

شام اور لبنان کے سرکاری وفود کے درمیان کل دمشق میں ہونے والی ملاقات کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
شام اور لبنان کے سرکاری وفود کے درمیان کل دمشق میں ہونے والی ملاقات کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

کل لبنانی حکومت نے شام کے ساتھ سرکاری تعلقات کے ایک مرحلہ کو انجام اس وقت دیا ہے جب ایک اعلی سطحی وزارتی وفد نے شام کے دارالحکومت کا دورہ کیا ہے جس کی سربراہی نائب وزیر اعظم زینہ عكر نے کی ہے اور یہ دورہ مصر اور اردن سے ہوتے ہوئے شام کی سرزمین سے گیس اور برقی بجلی کو گزارنے کی منظوری حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کے مقصد سے ہوا ہے اور دمشق نے لبنانی درخواست کو پورا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے لیکن اس دورے کو لبنانی سیاسی قوتوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ یہ شامی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول کے مطابق لانے کے مترادف ہے۔

شامی سرزمین کے ذریعے گیس کے گزارنے کے معاملہ کو دمشق پر عائد پابندیوں سے الگ کئے جانے کے سلسلہ میں امریکی انتظامیہ کی منظوری لبنان کو مل چکی ہے اور یہ لبنان کے لئے مصر اور اردن سے شام کے راستہ برقی توانائی اور گیس درآمد کے مقصد سے کیا گیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 27 محرم الحرام 1443 ہجرى – 05 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15622]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]