لیبیا کے وزیر: بتدریج انتخابات ممکن ہیں

لیبیا کے وزیر: بتدریج انتخابات ممکن ہیں
TT

لیبیا کے وزیر: بتدریج انتخابات ممکن ہیں

لیبیا کے وزیر: بتدریج انتخابات ممکن ہیں
ایک طرف لیبیا کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں آہستہ آہستہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہے تو دوسری طرف قومی اتحادی حکومت کے وزیر اعظم عبد الحمید الدبیبہ نے دارالحکومت طرابلس میں ملیشیاؤں کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لیبیا کے وزیر خزانہ ڈاکٹر خالد المبروک نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات وقت پر ہوں گے لیکن انہوں نے تاشقند میں اسلامی ترقیاتی بینک کے اجلاسات کے موقع پر الشرق الاوسط کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت پر انتخابات کے انعقاد کے لیے بہت بڑے چیلنجز ہیں لیکن کم از کم پارلیمانی انتخابات اور پھر اگلے سال صدارتی انتخابات کے انعقاد سے یہ معاملہ آہستہ آہستہ مکمل ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ عبد الحمید الدبیبہ نے ایک ایسے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں کل (منگل) کو ایوان نمائندگان کی شرکت ہوگی اور اس بات کی تاکید کی جائے گی وہ حکومت کے وفادار مسلح ملیشیاؤں کے درمیان دارالحکومت طرابلس میں حالیہ پرتشدد جھڑپوں کو مسترد کرتے ہیں اور مجرمین کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔(۔۔۔)

پیر 28 محرم الحرام 1443 ہجرى – 06 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15623]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]