امریکہ ایران مباحثہ "ویانا" کی کامیابی کے بارے میں "نا امیدى"

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے کل ویانا میں رافائل گروسی اور ایرانی وفد کے درمیان ہونے والی گفت وشنید کی جاری کردہ تصویر

TT

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور ان کے ایرانی ہم منصب امیر حسین عبد اللہیان نے ایک مباحثے کی طرح نظر آنے والے کل الگ الگ بیانات دئے ہیں، جس نے 2015 میں ہونے والے "جوہری معاہدہ" کی بحالی کے حوالے سے، کل ویانا میں اپنے چوتھے دن کے مذاکرات کی کامیابی کے بارے میں نا امیدی کو اجاگر کیا ہے۔
بلنکن نے یورپ میں ہورہے OSCE کے اجلاسوں کے موقع پر کل اسٹاکہوم میں صحافیوں کو بتایا: "میرا خیال ہے کہ مستقبل قریب میں، ہم یہ فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے جس كى روشنى ميں ہم فيصلہ كريں كہ كيا  ایران واقعی نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے"(...)
جمعہ   28ربيع الثانى 1443 ہجرى،    3 دسمبر 2021 ء، شماره نمبر 15711
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]