سوڈان میں اقوام متحدہ کی ثالثی کل سے شروع ہونے والی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3404371/%D8%B3%D9%88%DA%88%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%AB%D8%A7%D9%84%D8%AB%DB%8C-%DA%A9%D9%84-%D8%B3%DB%92-%D8%B4%D8%B1%D9%88%D8%B9-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DB%81%DB%92
سوڈان میں اقوام متحدہ کی ثالثی کل سے شروع ہونے والی ہے
جمعرات کو خرطوم میں ہونے والے احتجاج کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوڈان میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان ابتدائی مشاورت کا آغاز کرنے کو ہے جس کا مقصد 25 اکتوبر کو فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک میں جاری بحران کو حل کرنا ہے جسے بین الاقوامی برادری نے 2019 کے اس آئین کے خلاف بغاوت سمجھا ہے جس میں شہریوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کی بات کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ نے کل ایک بیان میں کہا ہے کہ سوڈان میں اس کے نمائندے وولکر پیریٹز سوڈانی جماعتوں کے درمیان سیاسی عمل کے لیے ابتدائی مشاورت کا باضابطہ آغاز کرنے والے ہیں جس میں اقوام متحدہ موجودہ بحران کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کے مقصد سے سہولت فراہم کرے گا اور بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز، سویلینز اور ملٹری کے ساتھ مسلح تحریکوں، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، خواتین کے گروپس اور مزاحمتی کمیٹیوں کو مدعو کیا جائے گا۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]