اربیل کی بمباری کے دو دن بعد قاآنی پہنچے بغداد

قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی کو دیکھا جا سکتا ہے  (اے ایف پی)
قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

اربیل کی بمباری کے دو دن بعد قاآنی پہنچے بغداد

قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی کو دیکھا جا سکتا ہے  (اے ایف پی)
قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ایرانی پاسداران انقلاب میں قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی معمول کے مطابق غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچے ہیں جس کی خبر سوشل میذیا سائٹس اور میڈیا پر آ گئی ہے۔

قاآنی کا یہ دورہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے کردستان کے علاقے کے دارالحکومت اربیل کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کے دو دن بعد ہوا ہے اور اس حملے کے سلسلہ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہاں اسرائیلی موساد کا مرکز موجود ہے اور اسی لئے وہاں حملہ کیا گیا ہے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایرانی جنرل کے پاس خطے میں مبینہ اسرائیلی سرگرمیوں کے ثبوت ہیں اور وہ میزائل حملے اور اس کے جواز کو سیاسی طور پر مقتدا الصدر کی قیادت میں صدر تحریک اور ان کے مخالفین شیعی رابطے کے فریم ورک کے درمیان تقسیم شیعی گھر کی مرمت کے معاملے میں استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 13 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 16  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15814]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]