غنوشی کو ریاستی سلامتی کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کا سامنا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3568876/%D8%BA%D9%86%D9%88%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA%DB%8C-%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%B3%D8%A7%D8%B2%D8%B4-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%D8%A7-%DB%81%DB%92
غنوشی کو ریاستی سلامتی کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کا سامنا ہے
راشد غنوشی کو بدھ کے دن پارلیمانی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
تیونس جس سیاسی بحران کا کئی مہینوں سے مشاہدہ کر رہا ہے گزشتہ روز اس وقت مزید پیچیدہ ہو گیا جب عدلیہ نے تحلیل شدہ پارلیمنٹ کے سپیکر راشد غنوشی کو ایک فرضی پارلیمانی اجلاس کے پس منظر میں ان کی تحقیقات کے لیے بلایا ہے جبکہ صدر جمہوریہ قیس سعید کے ذریعہ 25 جولائی (جولائی) کو ایک فیصلے کے ذریعے پارلیمان کے کام کو منجمد کر دیا گیا ہے۔
نہضہ تحریک کے ترجمان عماد خمیری نے فرانس پریس ایجنسی کو بتایا ہے کہ بدھ کے دن اون لائن ہونے والے پارلیمنٹ کے کام منعقد کئے جانے کے پس منظر میں راشد غنوشی کو تحقیقات کے لئے بلایا گیا ہے اور اس بات کی بھی وضاحت کی کہ تحقیقات کا تعلق ریاستی سلامتی کے خلاف سازش کرنے کے الزام سے ہے اور یہ ایک پرخطر اقدام ہے اور غنوشی تحلیل شدہ پارلیمنٹ کی صدارت کے ساتھ نہضہ تحریک کے سربراہ بھی ہیں اور غنوشی نے ورچوئل سیشن میں حصہ نہیں لیا ہے لیکن خمیری کے مطابق 120 اراکین کو تحقیقات کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)