ریاض مذاکرات میں تمام محوروں کے سلسلہ میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے

گزشتہ روز یمنی وزیر اعظم کو خلیج تعاون کونسل کے ہیڈکوارٹر میں مذاکرات کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)

TT

ایک طرف ریاض میں خلیجی سرپرستی میں یمنی فریقوں کے درمیان منعقدہ مذاکرات میں تمام محوروں کے سلسلہ میں قابل ذکر پیش رفت اور اتفاق رائے دیکھنے کو ملا ہے اور دوسرے طرف یمن کے لیے امریکی ایلچی ٹم لینڈرکنگ نے یمن کے منظر نامے کو فیصلہ کن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے امید اور موقع کا احساس ہو رہا ہے۔

الشرق الاوسط کو ایک بیان میں لینڈرکنگ نے کہا ہے کہ اگر یمنی فریقین آخر میں ملاقات کرتے ہیں تو یمنی بات چیت جنگ بندی سے مستقل جنگ کے خاتمہ کی طرف بڑھ جائے گی اور اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ جنگ بندی کے تازہ ترین اعلان سے یہاں جمع ہونے کو تقویت ملی ہے۔(۔۔۔)

منگل 04 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 05  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15833]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]