سعودی عرب نے لبنان میں اپنے سفیر کی واپسی کا کیا اعلان

سعودی عرب نے لبنان میں اپنے سفیر کی واپسی کا کیا اعلان
TT

سعودی عرب نے لبنان میں اپنے سفیر کی واپسی کا کیا اعلان

سعودی عرب نے لبنان میں اپنے سفیر کی واپسی کا کیا اعلان
گزشتہ روز سعودی وزارت خارجہ نے خادم حرمین شریفین کے سفیر کو گزشتہ سال اکتوبر کے آخر میں مشاورت کے لیے طلب کرنے کے بعد بیروت میں ان کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے ایک بیان کے مطابق یہ قدم لبنان کی اعتدال پسند قومی اور سیاسی قوتوں کے مطالبات اور لبنانی حکومت کی جانب سے سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعاون کو بڑھانے اور خلیجی ریاستوں کو متاثر کرنے والی فوجی اور سیکورٹی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مطلوبہ اقدامات کرنے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔
  
وزیر اعظم نجیب میقاتی نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کی طرف سے لبنان میں اپنے سفیر کو واپس بھیجنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں اور ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ لبنان کو اپنی عرب وابستگی پر فخر ہے اور وہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ بہترین تعلقات کا پابند ہے اور ہو ہمارے لئے سپورٹ تھے اور رہیں گے۔(۔۔۔)

جمعہ 07 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 08  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15836]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]