امریکی کساد بازاری کے خطرات بڑھ رہے ہیں

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک ریٹیل اسٹور میں خریداروں کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک ریٹیل اسٹور میں خریداروں کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

امریکی کساد بازاری کے خطرات بڑھ رہے ہیں

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک ریٹیل اسٹور میں خریداروں کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک ریٹیل اسٹور میں خریداروں کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
عالمی خطرات کی بڑھتی ہوئی شدت کے پس منظر میں خاص طور پر ریاستہائے متحدہ امریکہ میں کساد بازاری سے متعلق گزشتہ روز تجارتی سیشنز کے دوران عالمی منڈیوں میں مزید کمی دیکھی گئی ہے کیونکہ "وال اسٹریٹ" میں تقریباً 4 فیصد کی شدید کمی ریکارڈ کے ساتھ بدھ کی تجارت کا اختتام ہوا ہے۔

ایک طرف امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن اب بھی اپنے ملک میں معاشی کساد بازاری کو مسترد کر رہی ہیں اور دوسری طرف ماہرین اور مبصرین کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے امکان کو دیکھ رہے ہیں بلکہ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ جمود معیشتوں کے بدترین خوابوں میں سے ایک ہے۔

ماہر اقتصادیات محمد العریان بتاتے ہیں کہ اس کی بنیادی وجہ 2021 سے ہائپر انفلیشن سے نمٹنے میں "فیڈرل ریزرو" کی سست روی ہے اور اسے شروع سے ہی عارضی سمجھا گیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ  18 شوال المعظم  1443 ہجری  - 20   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15879]



نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]