سنیورا فوری حکومت سازی کے بارے میں پر امید نہیں ہیں

سنیورا فوری حکومت سازی کے بارے میں پر امید نہیں ہیں
TT

سنیورا فوری حکومت سازی کے بارے میں پر امید نہیں ہیں

سنیورا فوری حکومت سازی کے بارے میں پر امید نہیں ہیں
لبنان کے سابق وزیر اعظم فؤاد سنیورا نے کہا ہے کہ حکومت کی تشکیل میں تیزی لانے کے لیے نئے وزیر اعظم کو تفویض کرنا ضروری ہے تاہم انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ صدر مائکل عون کی مدت کے بقیہ چار ماہ کے دوران تشکیل کے حوالے سے زیادہ پر امید نہیں ہیں۔

سینیورا کے الفاظ متعدد صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران سامنے آئے ہیں جس میں "الشرق الاوسط" نے بھی شرکت کیا ہے اور یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب صدارت جمہوریہ نے ایوان نمائندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگلے جمعرات کو نئے وزیر اعظم کی نامزدگی کے لیے لازمی مشوریں فراہم کریں۔

عون کے مطالبہ سے پہلے سینیورا نے کسی مخصوص امیدوار کا نام لیے بغیر مشاورت کو تیز کرنے پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ کچھ نام ہیں جو میرے ذہن میں آرہے ہیں جن کا اظہار وہ اپنے دو اتحادی لبنانی فورسز پارٹی کے سربراہ سمیر جعجع اور پروگریسو سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ولید جنبلاط اور دیگر خودمختار شخصیات کے ساتھ کریں کے لیکن انہوں نے نام کے بارے میں کوئی تعیین نہیں کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات  17 ذی القعدہ  1443 ہجری  - 16    جون   2022ء شمارہ نمبر[15906]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]