اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا کیا اظہار

جنیوا: «الشرق الاوسط»

ایرانی صدر کو کل تہران میں اپنے ترکمان ہم منصب کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایرانی ایوان صدر/ اے ایف پی)
ایرانی صدر کو کل تہران میں اپنے ترکمان ہم منصب کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایرانی ایوان صدر/ اے ایف پی)
TT

کل بدھ کے دن  اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایران میں اساتذہ اور عام طور پر سول سوسائٹی کے احتجاج کے خلاف "پرتشدد کریک ڈاؤن" پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے  کہ ایران میں سول سوسائٹی اور آزاد انجمنوں کے کام کا دائرہ ناقابل یقین حد تک تنگ ہو گیا ہے۔

ماہرین کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب ایران نے حالیہ مہینوں میں اساتذہ اور دیگر ملازمین کی جانب سے اپنی آمدنی پر مہنگائی کے اثرات (جو 40 فیصد سے تجاوز کر گئی) کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس کے نتیجہ میں  حکام نے کئی اساتذہ کو معطل کر دیا اور  اس کے بعد دیگر مظاہروں میں ان کی رہائی کا مطالبہ شروع ہو گیا۔

اقوام متحدہ کی طرف سے ذمہ دار  بنائے گئے آزاد انسانی حقوق کے ماہرین نےتصدیق کی ہے  کہ ایرانی حکام نے اسّی سے زائد اساتذہ کو معطل یا واپس بلا لیا ہے لیکن انہوں نے یہ باتیں  اقوام متحدہ کی پلیٹ فارم سے نہیں کی ہے اور انہوں نے  فرانس پریس ایجنسی کی طرف سے رپورٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ  ہم اساتذہ، مزدوروں کے حقوق کے محافظوں، یونین رہنماؤں، وکلاء، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے دیگر اداکاروں کی من مانی گرفتاریوں میں حالیہ اضافے کے سلسلہ میں  تشویش کے شکار ہیں۔(۔۔۔ )

جمعرات  17 ذی القعدہ  1443 ہجری  - 16    جون   2022ء شمارہ نمبر[15906]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]