روس "اوپيک پلس" میں رہنے اور پیداوار بڑھانے کے ساتھ

ماسکو کے ساتھ ہمارے تعلقات ریاض کے موسم کی طرح گرم ہیں: سعودی وزیر توانائی

سعودی وزیر توانائی اور روسی نائب وزیر اعظم سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں (رائٹرز)
سعودی وزیر توانائی اور روسی نائب وزیر اعظم سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں (رائٹرز)
TT

روس "اوپيک پلس" میں رہنے اور پیداوار بڑھانے کے ساتھ

سعودی وزیر توانائی اور روسی نائب وزیر اعظم سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں (رائٹرز)
سعودی وزیر توانائی اور روسی نائب وزیر اعظم سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں (رائٹرز)

ماسکو نے اپنے تیل کے رجحانات کا انکشاف کیا ہے جو "اوپیک پلس" تنظيم میں باقی رہنے کے لیے پرعزم ہیں، جیسا کہ روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کل (بروز جمعرات) تیل کی مارکيٹ کے زوال سے بچنے کے لیے اتحاد کے اندر تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس جانب اشارہ کيا کہ ان کا ملک اس سال کے آخر میں معاہدہ ختم ہونے کے بعد بھی "اوپیک پلس" کے ساتھ تعاون جاری رکھ سکتا ہے۔
نوواک نے گزشتہ روز سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر کہا کہ ہر چیز کا انحصار مارکیٹ کی صورتحال پر ہوگا کہ آیا اس کے لیے کوئی کوٹہ مقرر کرنے کی ضرورت ہے یا تعاون بنیادی اصولوں پر مبنی ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ "سال کے آخر تک چیزیں واضح ہو جائیں گی۔"
یہ بیانات ان کے سعودی ہم منصب وزیر توانائی پرنس عبدالعزیز بن سلمان کے بیانات کے ساتھ موافق ہیں، جنہوں نے کہا تھا کہ "سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات ریاض کے موسم کی طرح گرم ہیں۔" (...)

جمعہ-18 ذوالقعدہ 1443 ہجری، 17 جون 2022ء، شمارہ نمبر (15907)
 
نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]