امریکہ اور ایران مذاکرات بائیڈن کے دورے کے بعد تک ملتوی کر دیے گئے ہیں

گینٹز کو گذشتہ ہفتے اسرائیلی کنیسٹ کے اجلاس میں وزیر خارجہ یائر لیپڈ کے ساتھ سرگوشی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گینٹز کو گذشتہ ہفتے اسرائیلی کنیسٹ کے اجلاس میں وزیر خارجہ یائر لیپڈ کے ساتھ سرگوشی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

گزشتہ روز یورپی سفارتی ذرائع نے امریکی صدر جو بائیڈن کے رواں ماہ کے وسط میں خطے کے دورے کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ بات چیت کی بحالی کی تجویز پیش کی ہے اور یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب بقایا مسائل پر قابو پانے کے لئے پیشرفت کے سلسلہ میں دوحہ میں ملنے والی ناکامی کے بعد مغربی سفارت کاروں پر مایوسی کی فضا چھائی ہوئی ہے ۔

دوحہ مذاکرات کے بارے میں براہ راست علم رکھنے والے دو یورپی سفارت کاروں نے بلومبرگ کو بتایا ہے کہ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں جولائی کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی تجویز کردہ ڈیڈ لائن کے بعد جاری ہونے کی توقع ہے اور مذاکرات سے واقف ایک تیسرے ذریعے نے یہ بھی کہا ہے کہ بائیڈن کے خطے کے دورے کے بعد قطری دارالحکومت میں کوششیں دوبارہ شروع ہو سکتی ہیں اور رائٹرز سے بات کرنے والے ایک امریکی اہلکار کے مطابق گزشتہ ہفتے دوحہ کی میزبانی میں ہونے والی اس بات چیت کے بعد اختلافات بڑھ گئے ہیں جو کامیاب نہیں ہو سکی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ کے بعد کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات دوحہ سے پہلے کے مقابلے بدتر ہیں اور دن بدن بدتر ہوتے جائیں گے۔(۔۔۔)

ہفتہ  03   ذی الحجہ  1443 ہجری  - 02    جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15922]  

بلنکن سعودی عرب، مصر، قطر، اسرائیل اور مغربی کنارے کے اپنے پانچویں دورے کا آغاز کر رہے ہیں

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے خطے کے پانچویں دورے کا آغاز کر دیا ہے (روئٹرز)

کل اتوار کے روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کا آغاز کیا جس میں فلسطینی مغربی کنارے کے علاوہ 4 ممالک، مملکت سعودی عرب، مصر، قطر اور اسرائیل شامل ہیں، جو کہ 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد سے خطے میں ان کا پانچواں دورہ ہے۔ جب کہ اس دورے کا مقصد "حماس" کے زیر حراست باقی ماندہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدے تک رسائی کے لیے سفارتی مذاکرات کو جاری رکھنا اور انسانی بنیادوں پر جنگ بندی تک پہنچنا ہے، جس سے غزہ میں شہریوں تک انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کل اتوار کے روز "سی بی ایس" پر "فیس دی نیشن" پروگرام میں بتایا کہ بلنکن کے دورے اور اسرائیلی حکومت کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غزہ کے شہریوں تک "زیادہ سے زیادہ" انسانی امداد پہنچائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا: "ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک، ادویات، پانی اور پناہ گاہ تک رسائی حاصل ہو، چنانچہ ہم اس کے حصول تک دباؤ ڈالتے رہیں گے۔" (...)

پیر-24 رجب 1445ہجری، 05 فروری 2024، شمارہ نمبر[16505]