انڈونیشیا کے نائب صدر کی الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو: ہم پوتن اور زیلنسکی کو "جی 20 سربراہی اجلاس" میں مدعو کریں گے

انڈونیشیا کے نائب صدر کی الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو: ہم پوتن اور زیلنسکی کو "جی 20 سربراہی اجلاس" میں مدعو کریں گے
TT

انڈونیشیا کے نائب صدر معروف امین نے کہا ہے کہ 15-16 نومبر کو بالی میں منعقد ہونے والے G20 سربراہی اجلاس کا موضوع "ایک ساتھ بحالی - مضبوط ترین بحالی" ہوگا اور انہوں نے مزید کہا کہ 2022 کے لئے گروپ کے سربراہی اجلاس میں تین اہم ترجیحات ہیں جن میں عالمی صحت کا بنیادی ڈھانچہ، ڈیجیٹل اقتصادی تبدیلی اور پائیدار توانائی کی تبدیلی شامل ہیں۔

حج کی ادائیگی کے بعد الشرق الاوسط کے ساتھ ایک انٹرویو میں امین -جن کا ملک 2022 G-20 کی سربراہی کر رہا ہے- نے کہا ہے کہ ان کا ملک بہت سے رکن ممالک کی مزاحمت کے باوجود روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے پرعزم ہے اور ساتھ ہی یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسک کو بھی دیں گے تاکہ عالمی اقتصادی بحالی کے لئے مشترکہ حل کے سلسلہ میں بات چیت کی جا سکے۔(۔۔۔)

بدھ  14   ذی الحجہ  1443 ہجری   -  13 جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15933]  

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]