جوہری معاہدے کو پورا کرنے کے لئے ایران کی تین سرخ لکیریںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3819871/%D8%AC%D9%88%DB%81%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%92-%DA%A9%D9%88-%D9%BE%D9%88%D8%B1%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D9%86-%D8%B3%D8%B1%D8%AE-%D9%84%DA%A9%DB%8C%D8%B1%DB%8C%DA%BA
جوہری معاہدے کو پورا کرنے کے لئے ایران کی تین سرخ لکیریں
ایران اور یورپی جماعتوں کے درمیان ویانا میں گزشتہ مذاکرات کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
تہران :«الشرق الأوسط»
TT
تہران :«الشرق الأوسط»
TT
جوہری معاہدے کو پورا کرنے کے لئے ایران کی تین سرخ لکیریں
ایران اور یورپی جماعتوں کے درمیان ویانا میں گزشتہ مذاکرات کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کل اعلان کیا ہے کہ جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لئے 3 سرخ لکیریں باقی ہیں جن کا حل ہونا ضروری ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک معاہدے کو بچانے کے لئے یورپی یونین کے حتمی متن کا ایک دن کے اندر جواب دے گا تاکہ 2015 میں ہوئے معاہدہ کو بچایا جا سکے اور اس نے باقی تین مسائل کے حل میں امریکہ سے لچک دکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عبد اللہیان نے کہا ہے کہ امریکی فریق نے ایران کی دو تجاویز سے زبانی طور پر اتفاق کیا ہے اور ہم پیر اور منگل کی درمیانی رات 12 بجے یورپی یونین کو اپنی حتمی تجاویز بھیجیں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ اگر تین مسائل حل ہو جاتے ہیں تو ہم آنے والے دنوں میں ایک معاہدہ تک پہنچنے کے قابل ہو جائیں گے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]