ولیمز: لیبیا میں تاریخی مراعات کے ذریعہ ہی ایک نئی قیادت قائم ہو سکتی ہے

ولیمز: لیبیا میں تاریخی مراعات کے ذریعہ ہی  ایک نئی قیادت قائم ہو سکتی ہے
TT

ولیمز: لیبیا میں تاریخی مراعات کے ذریعہ ہی ایک نئی قیادت قائم ہو سکتی ہے

ولیمز: لیبیا میں تاریخی مراعات کے ذریعہ ہی  ایک نئی قیادت قائم ہو سکتی ہے
لیبیا کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی سابق خصوصی مشیر اسٹیفنی ولیمز نے الشرق الاوسط کے ساتھ ایک انٹرویو میں لیبیا میں ریاست کی اعلی کونسل اور ایوان نمائندگان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری سمجھ کر تاریخی مراعات پیش کریں تاکہ آئینی فریم ورک کے اندر انتخابات کے لئے روڈ میپ پر اتفاق ہو سکے۔

ولیمز نے کہا ہے کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ انتخابات ممکن ہیں اور ایگزیکٹو پاور کے لئے دائمی جدوجہد کو حل کرنے کی یہی کلید ہیں اور دونوں ایوانوں کو آخری رکاوٹ پر قابو پانا چاہیے جس کے لئے - میرے خیال میں - تاریخی جذبے، سمجھوتہ اور بین الاقوامی برادری کی مضبوط حمایت کی ضرورت ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے لیبیا کے لوگوں سے سنا ہے کہ وہ قومی انتخابات چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے سیاسی طبقے کی تجدید اور صدر کا انتخاب کر سکیں۔(۔۔۔)

منگل 18 محرم الحرام 1444ہجری -  16 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15967]  

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]