العلیمی، الازیمع کے ساتھ یمنی مسلح افواج کی حمایت کے لیے تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں

یمنی کمانڈ کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی یمن میں قانونی حکومت کے حمایتی اتحاد کی مشترکہ افواج کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران (سبا)
یمنی کمانڈ کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی یمن میں قانونی حکومت کے حمایتی اتحاد کی مشترکہ افواج کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران (سبا)
TT

یمن کی صدارتی کمانڈ کونسل کے سربراہ راشد العلیمی نے (منگل کے روز) یمن میں قانونی حکومت کے حمایتی اتحاد کی مشترکہ افواج کے ہیڈ کوارٹر میں، یمنی مسلح افواج کی حمایت کے لیے تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، اور انہیں مشترکہ کارروائیوں کی پیش رفت اور موجودہ جنگ بندی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق مشترکہ افواج کے ہیڈ کوارٹر میں العلیمی کا خیر مقدم سعودی جنرل اسٹاف کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل مطلق بن سالم الازیمع نے کیا۔
خبر رساں ایجنسی سبا نے رپورٹ کیا ہے کہ صدارتی کمانڈ کونسل کے سربراہ نے "اس دورے کے دوران یمنی داخلہ اور اتحادی ممالک کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں اور کوآرڈینیشن میکانزم کے بارے میں بریفنگ سنی۔ علاوہ ازیں انہوں نے مشترکہ افواج کی کمان کے ساتھ یمنی مسلح افواج کے لیے تعاون اور حمایت کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔"
اس دورے میں "موجودہ جنگ بندی کے راستے کا ایک مختصر جائزہ، ایرانی حکومتی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی خلاف ورزیوں اور یمنی فوج کا مسلسل ضبط نفس سے کام لینے پر بات کی گئی۔ تاکہ ملک میں امن و استحکام کے حصول کے لیے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی کوششوں کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔"
یمنی سرکاری ایجنسی کے مطابق، العلیمی نے "یمنی عوام کی امنگوں اور ان کی قانونی قیادت کے دفاع ان کے انسانی مشکلات کو دور کرنے اور یمن میں ترقی اور تعمیر نو کی کوششوں کی حمایت میں اتحادی افواج کی قیادت کے کردار اور مملکت سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے دی گئی عظیم قربانیوں کی تعریف کی۔

بدھ - 3 صفر 1444ہجری - 31 اگست 2022ء شمارہ نمبر)15982(
 
"سعودیہ-بحرین رابطہ کونسل" وسیع تر افق کی جانب شراکت کو مضبوط کرتی ہے

ریاض میں سعودی بحرین رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کا منظر (واس)

کل بدھ کے روز سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بحرینی ہم منصب شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے دونوں اطراف کی ذیلی کمیٹیوں کے سربراہ شہزادوں اور وزراء کی موجودگی میں "کوآرڈینیشن کونسل" کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی، جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی گہرے و مضبوط برادرانہ تاریخی تعلقات کے فریم ورک کے اندر میں ہے۔

سعودی ولی عہد نے ان مضبوط اور گہرے تاریخی تعلقات کی تعریف کی جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو باندھتے ہیں، اور خلیج تعاون کونسل کے اتحاد کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے وژن کے حصول کے لیے مزید کوششیں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس سے ان ممالک کے عوام کے لیے استحکام اور ترقی حاصل ہو گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تعاون کے تمام شعبوں میں کونسل اور اس کی کمیٹیوں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات سے دونوں ممالک کی قیادتوں کی خواہش کے مطابق ان کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]