تیرانہ نے تہران کا بائیکاٹ کیا... اور واشنگٹن نے اسے دھمکی دی

ایک البانوی پولیس اہلکار کل تیرانہ میں ایرانی سفارت خانے کے گیٹ کے سامنے کھڑا ہے (اے ایف پی)
ایک البانوی پولیس اہلکار کل تیرانہ میں ایرانی سفارت خانے کے گیٹ کے سامنے کھڑا ہے (اے ایف پی)
TT

کل البانیہ نے ایران کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے سفارت کاروں کو 24 گھنٹے کے اندر اس ملک سے نکل جانے کا حکم دیا، اس پر ملک میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے والے بڑے سائبر حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا، جسے تہران نے فوری طور پر مسترد کردیا۔ واشنگٹن فوری طور پر مداخلت کی اور دھمکی دی کہ وہ ایران کو نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شامل ملک کو نشانہ بنانے کے لیے جوابدہ ٹھہرائے گا۔
البانوی وزیر اعظم ایدی راما نے بیان میں کہا ہے کہ "حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ "گہری تحقیقات نے ہمیں ثبوت فراہم کئے ہیں جس میں کوئی شک نہیں" کہ یہ حملے تہران کی "منصوبہ بندی اور سرپرستی" سے کئے گئے تھے۔
امریکی قومی سلامتی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ جولائی کے وسط میں ہونے والے "لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ" سائبر حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ تھا۔
امریکی کونسل نے عزم کا اظہار کیا کہ ایران کو ایسے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے جو "امریکہ کے اتحادی کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور سائبر اسپیس میں ایک تشویشناک مثال قائم کرتے ہیں۔"
ُ
جمعرات - 11 صفر 1444ہجری - 08 ستمبر 2022 عیسوی شمارہ نمبر [ 15990]
 
میں نے امریکی افواج کو شام اور عراق میں تنصیبات پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا ہے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن امریکی ریاست ڈیلاویئر میں ڈوور ایئر فورس بیس پر اردن میں ہلاک ہونے والے 3 امریکی فوجیوں کی میتیں وصول کرنے کے دوران (اے ایف پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل جمعہ کی شام اعلان کیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ اتوار کو اردن میں ایک امریکی بیس پر تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں امریکی فوج کو شام اور عراق میں اہداف پر حملے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے ڈیلاویئر میں ڈوور ایئر فورس بیس پر فوجیوں کی لاشیں وصول کرنے کے بعد کہا: "میری ہدایات پر آج شام امریکی افواج نے عراق اور شام میں ان تنصیبات پر حملے کیے جنہیں ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کے اتحادی گروپوں نے امریکی افواج پر حملے کے لیے استعمال کیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہمارا ردعمل آج سے شروع ہے جو ان اوقات اور جگہوں پر جاری رہے گا جو ہم بیان کریں گے۔" دیں اثنا انہوں نے زور دیا کہ "امریکہ مشرق وسطی میں یا دنیا میں کہیں بھی تنازعہ نہیں چاہتا۔"  (...)

ہفتہ-22 رجب 1445ہجری، 03 فروری 2024، شمارہ نمبر[16503]