حوثی صنعا میں ججوں کی ہڑتال کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی جاری رکھے ہوئے ہے

ملیشیا استغاثہ اور عدالتوں کا کام انجام دینے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے

ملیشیا لیڈر کے چچا زاد محمد علی الحوثی اپنے گروپ کے وفادار ارکان پارلیمنٹ کو عدلیہ کی تباہی کو جائز قرار دینے پر مجبور کر رہے ہیں (ٹویٹر)
ملیشیا لیڈر کے چچا زاد محمد علی الحوثی اپنے گروپ کے وفادار ارکان پارلیمنٹ کو عدلیہ کی تباہی کو جائز قرار دینے پر مجبور کر رہے ہیں (ٹویٹر)
TT

حوثی صنعا میں ججوں کی ہڑتال کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی جاری رکھے ہوئے ہے

ملیشیا لیڈر کے چچا زاد محمد علی الحوثی اپنے گروپ کے وفادار ارکان پارلیمنٹ کو عدلیہ کی تباہی کو جائز قرار دینے پر مجبور کر رہے ہیں (ٹویٹر)
ملیشیا لیڈر کے چچا زاد محمد علی الحوثی اپنے گروپ کے وفادار ارکان پارلیمنٹ کو عدلیہ کی تباہی کو جائز قرار دینے پر مجبور کر رہے ہیں (ٹویٹر)

ایک ایسے وقت میں کہ جب حوثی ملیشیا نے صنعاء میں اپنے ایک ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مالک کے خلاف عدالتی جبری گرفتاری کے وارنٹ کے نفاذ کو نظر انداز کیا، جس پر سپریم کورٹ کے ایک رکن کے قتل پر اکسانے کا الزام ہے؛ ملیشیا رہنما کے کزن محمد علی الحوثی نے عدلیہ کے اختیار سے تجاوز کرنے والے اقدامات جاری رکھتے ہوئے جج محمد حمران کے اغوا اور قتل کے علاوہ متعدد ججوں کی توہین کے خلاف ججوں کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
اس تحریر کے لمحے تک دارالحکومت صنعا کی بیشتر عدالتوں میں جج محمد حمران کے قتل کے خلاف احتجاجاً مکمل ہڑتال جاری ہے۔ زیادہ تر جج اس وقت تک کام کرنے سے انکاری ہیں جب تک یمنی جوڈیشل کلب کی طرف سے رواں ماہ کی دوسری تاریخ کو ایک بیان میں اعلان کردہ مطالبات پورے نہیں ہو جاتے، جن میں قاتلوں کے خلاف انتقامی کارروائی کا نفاذ بھی شامل ہے۔
یمنی جج ذاتی طور پر محمد علی الحوثی پر ججوں کے خلاف بھڑکانے کا الزام لگاتے ہیں، اس کے علاوہ اس نے عدلیہ کو اس کے فرائض سے محروم کرنے کے کئی اقدامات کئے اور اپنی سربراہی میں عدالتوں اور قانونی استغاثہ سے متعلق عدالتی نظام کو بااختیار بنانے کی راہ کو مضبوط کیا۔(...)

جمعرات - 19 صفر 1444 ہجری - 15 ستمبر 2022 ء شمارہ نمبر [ 15997]
 
مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]