احتجاجی مظاہروں کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے باوجود ایرانیوں نے حفاظتی اقدامات سے انکار کیا ہے

مظاہرین کو پرسو روز وسطی تہران میں ایک گلی میں آگ زنی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
مظاہرین کو پرسو روز وسطی تہران میں ایک گلی میں آگ زنی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

مسلسل پانچویں دن ایرانیوں نے سخت حفاظتی گرفت کی خلاف ورزی کی اور وہ اس نوجوان خاتون کی موت کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے جو "اخلاقی پولیس" کے ہاتھوں گرفتار ہوئی تھی اور سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے اور حراست میں لئے گئے افراد کی تعداد پر تنازع برپا ہو چکا ہے۔

بے ساختہ مظاہروں کا دائرہ پورے ملک میں پھیل گیا ہے جبکہ پولیس فورسز نے مظاہرین کے شہروں کے وسط میں پیش قدمی کے پیش نظر تشدد میں شدت پیدا کی ہے اور احتجاجی مظاہروں کے دوران لی گئی ریکارڈنگ میں سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے لباس میں عناصر کی جانب سے مظاہرین کا مقابلہ کرنے کے لئے لائیو گولہ بارود کے استعمال کو ریکارڈ کیا گیا ہے اور اسی طرح فسادات کی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھیوں، شکاری رائفلوں اور مرچ سپرے کا بھی استعمال کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 26 صفر المظفر 1444ہجری -  22 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[16004]    

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]