ہم روسی یوکرائنی بحران کو حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: خادم حرمین شریفین

شاہ سلمان کل شوریٰ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر (واس)
شاہ سلمان کل شوریٰ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر (واس)
TT

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی ان تمام بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کی تصدیق کی ہے جن کا مقصد روسی - یوکرینی بحران کے خاتمے کے لئے اس کا سیاسی حل تلاش کرنا ہے اور جان و مال کے تحفظ، علاقائی و بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے فوجی آپریشن بند کرنا ہے۔
شاہ سلمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا جن جنگوں اور تنازعات کا مشاہدہ کر رہی ہے اس پر یہ ضروری ہے کہ عقل و دانش کی آواز پر واپس لوٹا جائے اور  لڑائی کو روکنے، عام شہریوں کی حفاظت اور سب کے لیے امن، سلامتی اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے اور پرامن حل کے ذرائع فعال کرنے کی ضرورت ہے۔
خادم حرمین شریفین نے وزیر اعظم و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی موجودگی میں شوریٰ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کے تیسرے سال کی سرگرمیوں کے آغاز کے دوران کہا کہ سعودی عرب مسلح تنازعات کے منفی اثرات اور غذائی سیکورٹی پر اس کے المناک اثرات کو کم کرنے کے لئے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی  کی کہ خوراک اور زرعی تحفظ کے شعبے میں سعودی عرب کی کل امداد 2.8 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور سعودی عرب کا شمار بین الاقوامی سطح پر 3 بڑے عطیہ دینے والے ممالک میں ہوتا ہے۔(...)

پیر - 22 ربیع الاول 1444 ہجری - 17 اکتوبر 2022 ء شمارہ نمبر [16029]
 
"سعودیہ-بحرین رابطہ کونسل" وسیع تر افق کی جانب شراکت کو مضبوط کرتی ہے

ریاض میں سعودی بحرین رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کا منظر (واس)

کل بدھ کے روز سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بحرینی ہم منصب شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے دونوں اطراف کی ذیلی کمیٹیوں کے سربراہ شہزادوں اور وزراء کی موجودگی میں "کوآرڈینیشن کونسل" کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی، جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی گہرے و مضبوط برادرانہ تاریخی تعلقات کے فریم ورک کے اندر میں ہے۔

سعودی ولی عہد نے ان مضبوط اور گہرے تاریخی تعلقات کی تعریف کی جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو باندھتے ہیں، اور خلیج تعاون کونسل کے اتحاد کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے وژن کے حصول کے لیے مزید کوششیں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس سے ان ممالک کے عوام کے لیے استحکام اور ترقی حاصل ہو گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تعاون کے تمام شعبوں میں کونسل اور اس کی کمیٹیوں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات سے دونوں ممالک کی قیادتوں کی خواہش کے مطابق ان کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]