امریکہ کا سوڈان میں سول حکومت کی واپسی کا مطالبہ

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے پی)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے پی)
TT

امریکہ کا سوڈان میں سول حکومت کی واپسی کا مطالبہ

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے پی)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے پی)

ایک ایسے وقت میں کہ جب امریکہ نے ایک بار پھر سوڈان میں سویلین حکمرانی کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، ہزاروں سوڈانیوں نے کل ڈاکٹر عبداللہ حمدوک کی سربراہی میں سویلین حکومت کا تختہ الٹنے اور فوج کے اقتدار سنبھالنے کی پہلی یاد منائی۔
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور دیگر بڑے شہروں میں مظاہرین سول حکومت کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، ایسے وقت میں کہ جب حکام نے انٹرنیٹ منقطع کر دیا اور ان کے سامنے پل بند کر دیئے۔ ریپبلکن پیلس کے سامنے پولیس نے آگے بڑھنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس، ربڑ کی گولیاں اور صوتی بم برسائے۔ سوڈان کی آزاد ڈاکٹر کمیٹی کے بیان کے مطابق اُم درمان شہر میں مظاہرین میں سے ایک مارا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے کہا ہے کہ اس خونی تشدد کے پیچھے نامعلوم جماعتوں کا ہاتھ ہے اور اس نے مظاہروں کے منتظمین سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں بے نقاب کریں۔(...)

بدھ - یکم ربیع الثانی 1444 ہجری - 26 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر [16038]
 
ہم نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر 5 حملے کیے ہیں: امریکی فوج

واشنگٹن نے یمن کے ان علاقوں پر بمباری کی جو اس کے بقول خطے میں امریکی اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ ہیں (آرکائیو - اے پی)

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کل اتوار کے روز کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے اپنے دفاع میں یمن کے ان علاقوں میں 5 حملے کیے ہیں جو ایران کے اتحادی حوثی گروپ کے زیر کنٹرول ہیں۔

"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کے مطابق حوثیوں کے تباہ شدہ اہداف میں ایک آبدوز، دو ڈرون کشتیاں اور تین کروز میزائل شامل تھے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 ​​اکتوبر سے حوثیوں کے حملوں کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ حوثیوں نے ڈرون آبدوز کا استعمال کیا ہے۔

امریکی کمانڈ نے مزید کہا کہ اس نے جن اہداف پر بمباری کی ہے وہ خطے میں امریکی بحری جہازوں اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے "خطرے" کا باعث تھے۔

خیال رہے کہ امریکہ اور برطانیہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر براہ راست بار بار حملے کر رہے ہیں جس کا مقصد اس گروپ کی بحیرہ احمر میں نقل و حرکت اور عالمی تجارت کو نقصان پہنچانے والی خطرناک صلاحیت میں خلل ڈالنا اور اسے کمزور کرنا ہے۔

حوثی باغی بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں بحری جہازوں پر حملے کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی پر جنگ کے جواب میں اسرائیلی جہازوں پر یا وہ جہاز جو اسرائیل کی جانب جا رہے ہوں ان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]