سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز یوکرائن کے دارالحکومت کیف کے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک یوکرین روس بحران کے سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی وزیر کا صدارتی رہائش گاہ پر خیرمقدم کیا، جہاں دونوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ان کے فروغ کے مواقعوں کا جائزہ لینے لے علاوہ متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی وزیر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے صدر زیلنسکی کو تہنیتی پیغام پہنچایا اور یوکرین - روس بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کے لیے سعودی عرب کی خواہش اور حمایت کی تصدیق کی۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے یوکرینی ہم منصب دمیترو کولیبا سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں نے یوکرین کے بحران میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے ساتھ ساتھ کشیدگی کو کم کرنے اور شہریوں کے تحفظ میں معاونت کرنے والی ہر چیز کے لیے مملکت کی حمایت کی یقین دہانی کی۔ علاوہ ازیں سعودی وزیر اور یوکرینی صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر آندریہ یرماک نے یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی سعودی امداد کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ (...)
پیر - 6 شعبان 1444 ہجری - 27 فروری 2023ء شمارہ نمبر [16162]