امریکی "اراکین پارلیمنٹ" کا شام سے فوجیوں کو واپس بلانے سے انکار

انقرہ کا واشنگٹن پر "کرد دہشت گردی" کی حمایت جاری رکھنے کا الزام

امریکی فوجی شام کے شمال مشرقی ایک اڈے پر (اے پی)
امریکی فوجی شام کے شمال مشرقی ایک اڈے پر (اے پی)
TT

امریکی "اراکین پارلیمنٹ" کا شام سے فوجیوں کو واپس بلانے سے انکار

امریکی فوجی شام کے شمال مشرقی ایک اڈے پر (اے پی)
امریکی فوجی شام کے شمال مشرقی ایک اڈے پر (اے پی)

امریکی ایوان نمائندگان نے قدامت پسند ریپبلکن نمائندے میٹ گیٹس کی طرف سے پیش کردہ ایک بل کو بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا ہے، جس میں صدر جو بائیڈن سے شام میں تعینات امریکی افواج کو 6 ماہ کے اندر واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس دوران 321 ارکان کی اکثریت نے بل کے خلاف ووٹ دیا جبکہ صرف 103 ارکان نے اس کی حمایت کی۔
گیٹس نے یہ بل گزشتہ ماہ شمال مشرقی شام میں ایک ہیلی کاپٹر حملے کے دوران 4 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد پیش کیا، جب کہ اس حملے میں "داعش" کے ایک ممتاز رہنما حمزہ الحمصی ہلاک ہوئے تھے۔
ایوان میں خارجہ امور کی کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین مائیکل میکول نے کہا کہ پچھلے سال امریکہ نے شراکت داروں کے ساتھ آپریشن میں حصہ لیا جس کے نتیجے میں "داعش" کے 466 عناصر کو ہلاک اور دیگر 250 کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے نزدیک اگر امریکہ اب اپنی افواج کو واپس بلاتا ہے تو یہ "داعش" کے دوبارہ سر اٹھانے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ، "امریکی افواج کی اس قانونی اور مجاز تعیناتی کا انخلا "داعش" کی مکمل شکست کی وجہ سے ہونا چاہیے۔" (...)

جمعہ - 17 شعبان 1444ہجری - 10 مارچ 2023 ء شمارہ نمبر [16173]
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]