سعودی عرب میں درعیہ کے گورنر برطرف اور "ریاض اتھارٹی" السلطان کے سپرد

البوق کو سوشل انشورنس کا گورنر اور الرشید کو وزراء کونسل کے سیکرٹریٹ کا مشیر تعینات کر دیا گیا

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز
TT

سعودی عرب میں درعیہ کے گورنر برطرف اور "ریاض اتھارٹی" السلطان کے سپرد

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد شاہی فرمان جاری کیے، جن کے تحت متعدد عہدیداروں کو برطرف اور کچھ کو مختلف عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان میں درعیہ کے گورنر شہزادہ احمد بن عبداللہ بن عبدالرحمن اور ریاض شہر کے رائل کمیشن کے چیف ایگزیکٹو فہد الرشید کو برطرف کرنے اور انجینئر ابراہیم بن محمد بن ابراہیم السلطان کو دیگر ذمہ داریوں کے علاوہ "ریاض اتھارٹی" کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جو کہ شاہی کمیشن برائے ریاض کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین، وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجاویز کی بنا پر ہیں۔
اسی طرح جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس کے گورنر محمد بن طلال النحاس کو ان کے عہدے سے برخاست کر کے عبدالعزیز البوق کو اعلی درجے پر آرگنائزیشن  کا گورنر مقرر کرنے کے علاوہ ازیں فہد الرشید کو اعلی درجے پر وزراء کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ میں بطور مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ (...)

پیر - 12 رمضان 1444 ہجری - 03 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16197]
 
"سعودیہ-بحرین رابطہ کونسل" وسیع تر افق کی جانب شراکت کو مضبوط کرتی ہے

ریاض میں سعودی بحرین رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کا منظر (واس)

کل بدھ کے روز سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بحرینی ہم منصب شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے دونوں اطراف کی ذیلی کمیٹیوں کے سربراہ شہزادوں اور وزراء کی موجودگی میں "کوآرڈینیشن کونسل" کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی، جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی گہرے و مضبوط برادرانہ تاریخی تعلقات کے فریم ورک کے اندر میں ہے۔

سعودی ولی عہد نے ان مضبوط اور گہرے تاریخی تعلقات کی تعریف کی جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو باندھتے ہیں، اور خلیج تعاون کونسل کے اتحاد کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے وژن کے حصول کے لیے مزید کوششیں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس سے ان ممالک کے عوام کے لیے استحکام اور ترقی حاصل ہو گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تعاون کے تمام شعبوں میں کونسل اور اس کی کمیٹیوں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات سے دونوں ممالک کی قیادتوں کی خواہش کے مطابق ان کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]