محمد بن سلمان اور پوٹن کا باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

روسی صدر نے ٹیلی فون پر ولی عہد کو عید الفطر کی مبارکباد دی

محمد بن سلمان اور پوٹن کا باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال
TT

محمد بن سلمان اور پوٹن کا باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

محمد بن سلمان اور پوٹن کا باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا۔
کال کے آغاز میں روسی صدر نے ولی عہد کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
رابطے کے دوران انہوں نے سعودی عرب اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کی راہوں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں مشترکہ اہمیت کے حامل متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایک اور معاملے میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر المبارک کی نماز مکہ المکرمہ میں مسجد الحرام میں نمازیوں کے ساتھ ادا کی جس کے تمام صحن لوگوں سے بھرے ہوئے تھے۔
نماز کی ادائیگی کے بعد ولی عہد نے شہزادوں، علماء، مشائخ، وزراء اور اعلیٰ سویلین اور فوجی حکام کا خیرمقدم کیا جنہوں نے انہیں عید کی مبارکباد دی۔

ہفتہ - یکم شوال 1444 ہجری - 22 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16216]
 
"سعودیہ-بحرین رابطہ کونسل" وسیع تر افق کی جانب شراکت کو مضبوط کرتی ہے

ریاض میں سعودی بحرین رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کا منظر (واس)

کل بدھ کے روز سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بحرینی ہم منصب شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے دونوں اطراف کی ذیلی کمیٹیوں کے سربراہ شہزادوں اور وزراء کی موجودگی میں "کوآرڈینیشن کونسل" کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی، جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی گہرے و مضبوط برادرانہ تاریخی تعلقات کے فریم ورک کے اندر میں ہے۔

سعودی ولی عہد نے ان مضبوط اور گہرے تاریخی تعلقات کی تعریف کی جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو باندھتے ہیں، اور خلیج تعاون کونسل کے اتحاد کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے وژن کے حصول کے لیے مزید کوششیں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس سے ان ممالک کے عوام کے لیے استحکام اور ترقی حاصل ہو گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تعاون کے تمام شعبوں میں کونسل اور اس کی کمیٹیوں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات سے دونوں ممالک کی قیادتوں کی خواہش کے مطابق ان کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]