آئندہ جمعہ کے روز سعودی وزارت ثقافت ملک کے شمال میں واقع شہر حائل میں "الطائی کی مہمان نوازی" کے عنوان کے تحت ایک میلے کا اہتمام کر رہی ہے، جو کہ اس شہر کے فرزندے اعزاز میں یے جو عربوں میں سخاوت کی ایک مثال اور تاریخ کے نمایاں ترین شاعروں میں سے ایک ہیں۔
وزارت ثقافت حاتم الطائی کی شخصیت، ان کی اچھی اقدار، عرب شاعری میں ان کے لازوال کارناموں اور ان کے ثقافتی مقام کا جشن منا رہی ہے۔ جب کہ اس میلے میں ثقافتی سرگرمیوں اور تقریبات کا ایک پیکج شامل ہے جو شاعر کی سوانح حیات اور ان کے مشہور دیوانوں کو مجسم کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ اس زمانے میں خطے کی ثقافت کو بیان کرے گا۔
حاتم الطائی، جن کا انتقال 605ء میں ہوا، ان کا شمار عرب کے ایسے ممتاز شاعروں میں ہوتا ہے جو دنیا بھر میں بطور شاعر، گھڑ سوار اور سخی مشہور ہوئے، آپ کا مکمل نام حاتم بن عبداللہ بن سعد بن الطائی ہے، جو نجد کے شمال میں جبل طائی – موجودہ حائل – کے علاقے میں اسلام سے قبل سخاوت کی ایک مثال تھے، آپ کا شمار عرب کی سخی ترین شخصیت کے طور پر ہوتا ہے۔
پیر - 11 شوال 1444 ہجری - 01 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16225]