امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے گزشتہ روز عراقی دارالحکومت کے غیر اعلانیہ دورے کے دوران عراق میں اپنی فوجی موجودگی کو برقرار رکھنے اور بغداد کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے واشنگٹن کے عزم کی یقین دہانی کی، اس کے بعد انہوں نے اربیل کا دورہ کیا۔
آسٹن نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا: "امریکی افواج عراقی حکومت کی دعوت پر عراق میں رہنے کے لیے تیار ہیں۔" انہوں نے مزید کہا: "امریکہ عراق کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کی حمایت کے لیے شراکت داری کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے کے لیے کام کرتا رہے گا۔"
بعد ازاں، السودانی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت کا نقطہ نظر خطے اور دنیا کی حکومتوں کے ساتھ مشترکہ مفادات اور خودمختاری کے احترام کی بنیاد پر متوازن تعلقات برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "عراق کا استحکام خطے کی سلامتی اور استحکام کی کُنجی ہے۔"
موجودہ اور سابق ذمہ داروں اور ماہرین کے مطابق امریکی وزیر دفاع کے دورے کا مقصد عراقی وزیراعظم کو ان کے ملک میں ایرانی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ (...)
بدھ - 15 شعبان 1444 ہجری - 08 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16171]