سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی مشکلات کئی گنا بڑھ گئیں جب ان پر چوتھی فرد جرم عائد کی گئی، جن کا تعلق ان کے قریبی 18 اہلکاروں کے ساتھ مل کر ایک "مجرمانہ تنظیم" بنانے کی سازش کرنے سے ہے، تاکہ 2020 میں ریاست جارجیا کے انتخابات کے نتائج کو دھوکہ دہی، فراڈ اور غیر قانونی دباؤ کے ذریعے تبدیل کر دیا جائے۔
ٹرمپ کو 41 مجرمانہ الزامات میں جارجیا ریاست کے فلٹن کی پراسیکیوٹر فینی ولس کی زیر نگرانی ایک بڑی جیوری کی طرف سے عائد کردہ فرد جرم کا سامنا ہے۔ اس طرح ان کے خلاف مجرمانہ الزامات کی کل تعداد 90 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ جب کہ نیو یارک، فلوریڈا، اور واشنگٹن ڈی سی میں سابقہ تین فرد جرم میں درجنوں دیگر الزامات شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق ان چار فرد جرائم پر سماعت کا آغاز نومبر 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے ہو جائے گا۔
غالباً آئندہ صدارتی انتخابات سے پہلے ٹرمپ کو اپنے ریپبلکن حریفوں اور موجودہ ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کے خلاف جاری انتخابی مہم کے دوران کمرہ عدالت میں بھی جانا پڑے گا۔
بدھ-29 محرم الحرام 1445ہجری، 16 اگست 2023، شمارہ نمبر[16332]