امریکی ایوان نمائندگان بائیڈن کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کر رہا ہے

میک کارتھی نے امریکی صدر پر "بدعنوانی" اور "رکاوٹ" کا الزام لگایا

میک کارتھی نے بائیڈن کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے (ای پی اے)
میک کارتھی نے بائیڈن کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے (ای پی اے)
TT

امریکی ایوان نمائندگان بائیڈن کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کر رہا ہے

میک کارتھی نے بائیڈن کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے (ای پی اے)
میک کارتھی نے بائیڈن کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے (ای پی اے)

امریکی ایوان کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے اعلان کیا ہے کہ کانگریس باضابطہ طور پر امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرے گی۔

میک کارتھی نے کیپیٹل میں ایک سرکاری اعلان کے دوران کہا کہ بائیڈن نے سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ میں بطور نائب صدر  اپنے بیٹے ہنٹر کے شراکت داروں کے ساتھ ان کے سودوں میں "ہم آہنگی پیدا" کرنے کے لیے "اپنی حکومتی پوزیشن کا فائدہ اٹھانے" اور "بدعنوانی اور رکاوٹ ڈالنے" کے الزام لگائے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے  بائیڈن کے مواخذے سے متعلق تحقیقات کی فوری طور پر مذمت کی، اور یہ کہا کہ وہ سیاسی اقدامات تھے۔

میک کارتھی نے کانگریس کی متعلقہ کمیٹیوں کو مواخذے کے باضابطہ اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ "یہ وہ منطقی قدم ہے جو کمیٹیوں کو حقائق جمع کرنے اور امریکی عوام کو جواب دہی کا اختیار فراہم کرے گا۔"

میک کارتھی نے متنبہ کیا: "امریکی عوام کو یہ جاننا چاہیے کہ حکومتی عہدے فروخت کے لیے نہیں ہیں اور وفاقی حکومت سیاسی خاندان کے کاموں کو چھپا نہیں سکتی،" انہوں نے بائیڈن اور ان کی ٹیم سے مطالبہ کیا کہ وہ "شفافیت" کی خاطر تحقیقات میں مکمل تعاون کریں۔ (...)

بدھ-28 صفر 1445ہجری، 13 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16360]

ہم نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر 5 حملے کیے ہیں: امریکی فوج

واشنگٹن نے یمن کے ان علاقوں پر بمباری کی جو اس کے بقول خطے میں امریکی اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ ہیں (آرکائیو - اے پی)

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کل اتوار کے روز کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے اپنے دفاع میں یمن کے ان علاقوں میں 5 حملے کیے ہیں جو ایران کے اتحادی حوثی گروپ کے زیر کنٹرول ہیں۔

"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کے مطابق حوثیوں کے تباہ شدہ اہداف میں ایک آبدوز، دو ڈرون کشتیاں اور تین کروز میزائل شامل تھے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 ​​اکتوبر سے حوثیوں کے حملوں کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ حوثیوں نے ڈرون آبدوز کا استعمال کیا ہے۔

امریکی کمانڈ نے مزید کہا کہ اس نے جن اہداف پر بمباری کی ہے وہ خطے میں امریکی بحری جہازوں اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے "خطرے" کا باعث تھے۔

خیال رہے کہ امریکہ اور برطانیہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر براہ راست بار بار حملے کر رہے ہیں جس کا مقصد اس گروپ کی بحیرہ احمر میں نقل و حرکت اور عالمی تجارت کو نقصان پہنچانے والی خطرناک صلاحیت میں خلل ڈالنا اور اسے کمزور کرنا ہے۔

حوثی باغی بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں بحری جہازوں پر حملے کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی پر جنگ کے جواب میں اسرائیلی جہازوں پر یا وہ جہاز جو اسرائیل کی جانب جا رہے ہوں ان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]