امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے جمعرات کے روز کہا کہ یمن میں حوثیوں نے بحیرہ احمر میں مار گرائے گئے امریکی ڈرون کو حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کا امکان نہیں کہ انہوں نے کوئی اہم چیز حاصل کی ہو۔
ایران کے اتحادی حوثی گروپ اور امریکی حکام نے بدھ کے روز کہا کہ اس گروپ نے "ایم کیو 9" ساختہ ڈرون کو یمن کے ساحل پر مار گرایا۔ پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے صحافیوں کو بتایا، "ہم جانتے ہیں کہ حوثیوں کی طرف سے "ایم کیو 9" ڈرون طیارے کو مار گرانے کے بعد اسکے ملبے کو حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وہ کوئی اہم چیز حاصل کر سکیں گے۔" سبرینا نے مزید کہا کہ امریکہ فی الحال اس ڈرون کو واپس لینے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ حوثیوں نے ماضی میں بھی امریکی ڈرون مار گرائے ہیں، لیکن حالیہ واقعہ اسرائیل اور تحریک حماس کے درمیان جنگ کے دوران خطے میں جاری شدید کشیدگی کے وقت پیش آیا ہے۔ (...)
جمعہ-26 ربیع الثاني 1445ہجری، 10 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16418]