ہم نیجر میں ہونے والی پیش رفت کی پیروی کر رہے ہیں اور ہم سب سے قومی مفادات کو مقدم رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں: سعودی عرب

نیامی صدارتی گارڈ کے ہاتھوں صدر محمد بازوم کی گرفتاری کے خلاف مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں (اے ایف پی)
نیامی صدارتی گارڈ کے ہاتھوں صدر محمد بازوم کی گرفتاری کے خلاف مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں (اے ایف پی)
TT

سعودی وزارت خارجہ نے کل بدھ کے روز کہا کہ وہ نہایت تشویش کے ساتھ نیجر کے حالیہ واقعات میں ہونے والی پیش رفت کی پیروی کر رہا ہے، ہر ایک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ حکمت و دانش مندی اور اعلیٰ قومی مفاد کو ترجیح دیں۔

یاد رہے کہ بدھ کی صبح نیجر میں صدارتی گارڈ کے عناصر نے صدر محمد بازوم اور ان کے اہل خانہ کو حراست میں لے لیا تھا اور انہیں صدارتی محل کے رہائشی ونگ کے اندر "گھر میں نظر بند" کر کے انہیں اپنے دفتر پہنچنے سے روک دیا تھا۔

سعودی وزارت نے جاری بیان میں نیجر کی سلامتی، استحکام، اور اس کے اداروں کی حفاظت اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے بارے میں سعودی عرب کی دلچسپی کی تصدیق کی۔

جمعرات-09محرم الحرام 1445ہجری، 27 جولائی 2023، شمارہ نمبر[16212]

"سعودیہ-بحرین رابطہ کونسل" وسیع تر افق کی جانب شراکت کو مضبوط کرتی ہے

ریاض میں سعودی بحرین رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کا منظر (واس)

کل بدھ کے روز سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بحرینی ہم منصب شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے دونوں اطراف کی ذیلی کمیٹیوں کے سربراہ شہزادوں اور وزراء کی موجودگی میں "کوآرڈینیشن کونسل" کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی، جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی گہرے و مضبوط برادرانہ تاریخی تعلقات کے فریم ورک کے اندر میں ہے۔

سعودی ولی عہد نے ان مضبوط اور گہرے تاریخی تعلقات کی تعریف کی جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو باندھتے ہیں، اور خلیج تعاون کونسل کے اتحاد کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے وژن کے حصول کے لیے مزید کوششیں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس سے ان ممالک کے عوام کے لیے استحکام اور ترقی حاصل ہو گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تعاون کے تمام شعبوں میں کونسل اور اس کی کمیٹیوں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات سے دونوں ممالک کی قیادتوں کی خواہش کے مطابق ان کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]