غزہ میں اسلامی جہاد تحریک کو نشانہ بنانے کے بعد کشیدگی میں اضافہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/1989956/%D8%BA%D8%B2%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%AC%DB%81%D8%A7%D8%AF-%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DA%A9-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%DA%A9%D8%B4%DB%8C%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B6%D8%A7%D9%81%DB%81
غزہ میں اسلامی جہاد تحریک کو نشانہ بنانے کے بعد کشیدگی میں اضافہ
گذشتہ روز اسرائیل کی طرف سے ہونے والے چھاپہ کے بعد جہاد کے ممبران کو لیڈر بہاء ابو العطا کی عمارت کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
اسرائیل نے گذشتہ روز غزہ پٹی میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے ایک رہنما کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں ہلاک کر دیا ہے اور اس کے فورا بعد ہی سرگرم افراد نے اسرائیل کے شہروں پر میزائل دے مارے ہیں اور یہ سنہ 2014 کے بعد سے ابھک تک کا سب سے بڑی کشیدگی ہے۔ اسی کے ساتھ اسرائیل نے بھی حملہ کر دیا جس کی وجہ سے غزہ پٹی میں بهاء ابو العطا ہلا ہو گئے اور شامی میڈيا کی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اسرائیل نے دمشق میں اس جہاد تحریک کے ایک دوسرے ذمہ دار اكرم العجوري کے گھر پر میزائل کے ذریعہ حملہ کیا ہے اورالعجوری کو ایران کے ساتھ جہاد تحریک کے کوآرڈینیٹر کے طور پر شمار کیا جاتا ہے اور ایران کی قدس فورس کے کمانڈر کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات تھے جبکہ العجوری اس حملہ میں زندہ بچ گئے لیکن ان کے گھر پر ہونے والے حملہ میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ان کے ایک بیٹے بھی ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو نے ان پیشرفتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مزید کشیدگی برپا نہیں کرنا چاہتا ہے لیکن ہم اپنی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔(۔۔۔) بدھ16ربیع الاول 1441 ہجرى - 13 نومبر 2019ء شماره نمبر [14960]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]