اقصی میں ہوئیں چھڑپیں اور غزہ پر حملہ

شیخ جراح محلے کی رہائشی سمیرہ دجانی کو 1956 میں ایک ہی گھر سے اپنے والد اور بہن بھائیوں کی تصویر دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
شیخ جراح محلے کی رہائشی سمیرہ دجانی کو 1956 میں ایک ہی گھر سے اپنے والد اور بہن بھائیوں کی تصویر دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

گزشتہ روز فلسطینی علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور مسجد اقصیٰ میں نئی ​​جھڑپوں کا معاملہ سامنے آیا ہے اور غزہ پٹی میں دونوں جانب سے حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں اور اسی وقت علاقائی ممالک اور بین الاقوامی پارٹیاں اس صورتحال کو پُرسکون کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ یہ کھلی عام محاذ آرائی میں تبدیل نہ ہوجائے۔

مسجد اقصیٰ میں نمازی اس اسرائیلی پولیس کے ساتھ متصادم ہوئے ہیں جنہوں نے صوتی بم اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے اندرون اور بیرون میں تصادم کی کیفیت پیدا ہو گئی اور سنیچر کی شام سے ہی مشرقی بیت المقدس میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ایک سو سے زیادہ زخمیوں کی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے اور فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے اتوار کے روز صبح سویرے غزہ پٹی میں حماس کے ایک مقام کو نشانہ بنایا تھا اور ایک طیارے نے پٹی کے نواح میں القسام بریگیڈس کی نگرانی کے ایک مقام پر بمباری کی تھی۔(۔۔۔)

پیر 28 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 10 مئی 2021ء شماره نمبر [15504]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]