گزشتہ روز جدہ سربراہی اجلاس میں موجود ایک ذریعے نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی واپسی یوکرین کی جنگ کے نتیجے میں ہونے والے جائزے کی وجہ سے ہوا ہے اور اس کی وجہ یہ بھی ہے صدر جو بائیڈن مشرق وسطیٰ میں کوئی خلا نہ چھوڑنے کے بارے میں فکر مند ہیں تاکہ اس خلا کو چین، روس اور ایران آکر بھردیں اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ متعدد شعبوں میں وسیع شراکت داری، استحکام اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گی اور اس سے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نیابت میں ولی عہد اور سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ روز عرب ریاستوں کے تعاون کونسل کے ممالک اور ریاستہائے متحدہ امریکہ، اردن، مصر اور عراق کے وفود کے اور قائدین کی موجودگی میں "جدہ سربراہی اجلاس برائے سلامتی اور ترقی" کی صدارت کی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 18 ذی الحجہ 1443 ہجری - 17 جولائی 2022ء شمارہ نمبر[15937]