ایاد ابو شقرا
TT

انتظامی بحرانوں کے دور میں خطہ اور دنیا

کوئی بھی سمجھدار آدمی نہیں رہا جو اس بات میں شک کرے کہ ہم اب موثر حل کی دنیا میں نہیں رہتے، جب ہم پالغ ہو گئے اور ہمارے سمجھدار لوگوں کو یہ احساس ہو گیا کہ ہم بھی یقین کا زمانہ گزار چکے ہیں اور اسی طرح اصولی سیاست کا بھی۔ بنیادی طور پر، مجھے یقین نہیں ہے کہ اصولی یقین و سیاست کا بھی وجود تھا۔ لیکن ہم آزادی اور "خود ارادیت" کی جدوجہد کے درمیان ہیں اور چمکتے ہوئے اصولی نعروں سے لبریز "سرد جنگ" کی بیان بازی کے اثرات کے تحت... ہم مطمئن ہیں یا ہم اپنے آپ کو قائل ہونے پہ مطمئن کر چکے ہیں۔ اس وقت، استعماری طاقتیں آزادی کے مطالبے میں ہماری بچگانہ پاکیزگی کا جواب دے رہی تھیں، اور یہ دعویٰ کر رہی تھیں کہ وہ ایک باوقار مہذب مشن کو انجام دے رہی ہیں جس کے ذریعے وہ "پسماندہ" اور "ابتدائی" علاقوں میں جہاں انتشار اور تشدد کا راج ہوتا ہے وہاں "اداروں"، "گڈ گورننس" اور "طبقاتی رواداری" کے تصورات کو پروان چڑھاتی ہیں۔
یقیناً اس دعوے کا زیادہ تر حصہ سچ تھا۔ ہمارے عرب ممالک کے کئی خطوں نے ان بڑی مغربی اور مشرقی طاقتوں کے سامنے سرتسلیم خم کرنے سے انکار کر دیا جو ان پر تسلط جمانے اور انہیں اپنی سلطنتوں میں شامل کرنے کی خواہش مند تھیں۔ اس انکار کو بعض اوقات مذہب سے جوڑا جاتا تھا - اور خاص طور پر مغربی عیسائیت کے خلاف - اور بعض اوقات قبائلی، لسانی اور علاقائی جنونیت کے ساتھ، جو آج کل "قوم پرستی" کے گردش کرنے والے جدید تصورات کے کرسٹلائزیشن سے پہلے تھا۔ درحقیقت، ہمارے ممالک کے بہت سے حصوں نے ہمارے معاملات میں بڑی طاقتوں کی مداخلت اور ہمارے علاقوں کو اپنے دائرہ اثر میں شامل کرنے کی خواہش کو ہماری شناخت کو مسخ کرنے سے تعبیر کیا۔ علاوہ ازیں "ریاست" کے تصور سے یہ بھی سمجھا گیا کہ بڑی طاقتیں صرف دو منفی پہلو: ٹیکس اور بھرتی،کو زمینی طور پر لاگو کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
ہمارے آباؤ اجداد کے مطابق، ہماری زمینوں سے وصول کیے گئے ٹیکس غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھ اور خزانے میں جاتے تھے، چاہے وہ خود کو کچھ بھی کہتے ہوں۔ جہاں تک لازمی بھرتی کا تعلق ہے، یہ غیر ملکی آقا ہمارے جوانوں کو (جبری مشقت کے ذریعے)...بلا معاوضہ جنگجوؤں کے طور پر بھرتی کر رہے تھے، ان غیر ملکی آقاؤں کو اس مسترد شدہ بھرتی میں ان "مقامی ایجنٹوں" نے سہولت فراہم کی ہوگی جنہیں مختلف قانونی ناموں سے پکارا جاتا تھا، جیسے "جاگیردار"، "پاشا"، "آغا"... وغیرہ۔
جہاں بھی ہم جاتے ہیں، خواہ اندرون ملک ہو یا بیرون ملک "ریاست" کے تصور کا یہ منفی نظریہ آج بھی ہم میں سے بہت سے لوگوں کے ساتھ ہے۔ وہ "ریاست" کے وجود کی ضرورت پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ وہ اسے اپنی جانوں اور وسائل میں"مداخلت" سمجھتے ہیں۔ پھر کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ بیرونی تسلط نے ہمارے ممالک میں جو ترقی کی ہے وہ کبھی بھی حقیقی خدمت یا نیک نیتی نہیں تھی۔ بلکہ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ غیر ملکی اسکول اور یونیورسٹیاں، ریلوے، مواصلاتی خدمات، اور بینکنگ سسٹم... روایتی وفاداریوں، (خاص طور پر ، خاندان اور قبائلی نظام) کے فریم ورک سے باہر متبادل اشرافیہ اور نئی وفاداریاں پیدا کرکے ہمارے ملک کے فکری اور معاشی کنٹرول کو آسان بنانے کا ذریعہ تھے۔ جس طرح تعلیم نے ان اشرافیہ کے لیے اہم قابلیت فراہم کی، اسی طرح نقل و حمل، مواصلات اور بینکنگ کی خدمات نے ان فریقوں پر مرکز کے کنٹرول کو آسان بنایا اور ان کی ضرورت میں اضافہ کیا۔
یہ حقیقت صرف ہمارے عرب خطے اور بڑی طاقتوں کے ساتھ اس کے تعلقات پر لاگو نہیں ہوتی۔ بلکہ،  آج ہم اسے بڑے مغربی ممالک میں دیکھ رہے ہیں جو اپنے دائیں بازو کی جماعتوں کی اقلیتوں میں دوسری اور تیسری نسل کے تارکین وطن کے بچوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جن کے والدین بائیں بازو کی جماعتوں میں بطور تارکین وطن یا انتہائی کم وسائل والے پناہ گزین کے طور پر... "حفاظتی جال" تلاش کرتے تھے۔ یہ دو مختلف ماحول اور ثقافتوں کا معاملہ ہے جو خود بخود اس کا استقبال نہیں کرتے۔
یہ خاص طور پر برصغیر پاک و ہند اور کیریبین سے برطانیہ کی طرف، مغربی اور وسطی افریقہ سے فرانس کی طرف اور لاطینی امریکہ سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ آنے والے تارکین وطن کے بارے میں سچ ہے۔
دائیں بازو کی جماعتیں - معیشت میں حکومتی مداخلت کو مسترد کرتی ہیں، اور "سوشل سیفٹی نیٹ ورک" کی منکر ہیں - تارکین وطن کے بچوں کی پرجوش نوجوان نسلوں کے لیے بہت پرکشش ہو گئی ہیں۔ ان "نیٹ ورکس" نے ان کے خاندانوں کو تعلیمی مواقع فراہم کیے اور نتیجتاً ان کو عملی کامیابی حاصل ہوئی۔
ان نوجوان نسلوں کے بچوں نے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے اور پرانے "تعصب" کا مقابلہ کرنے کے بعد...  "حفاظتی جال" اور "ہجرت کے حق" کی قیمت کو اپنے معاشی مفادات کے لیے شدید نقصان دہ اور اپنی سماجی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا۔ شاید یہ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ ہندوستانی نسل کا ایک امیر ہندو نوجوان کس طرح برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی، دنیا کی سب سے قدیم دائیں بازو کی پارٹی، کے مقابلے کے فیصلہ کن مرحلے تک پہنچا،  اور کس طرح ہسپانوی آبادی سے آباد دو ریاستیں - ٹیکساس اور فلوریڈا - امریکی ریپبلکن پارٹی کے دو سب سے بڑے انتخابی گڑھ میں تبدیل ہو گئیں۔
اس رجحان کے متوازی، بہت سی بڑی مغربی جمہوریتوں کے اندر گلیوں کے اعتماد میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے، جسے جمہوریت میں آزادی اور اظہار رائے کی ذمہ دار تصور کیا جاتا ہے۔
اس کی واضح ترین دلیل میں فرانس میں بڑی پارٹیوں کا انحطاط اور اٹلی میں ان کا حقیقی خاتمہ، اور اس کے برعکس... مشرقی یورپ میں ہنگری اور پولینڈ کی جگہ، متشدد عوامی قوم پرست قوتوں کا عروج ہے، یقیناً روس کو مستثنیٰ کئے بغیر۔
آج ہم بہت اہم سیاسی خوبیوں کی رجعت کے دور میں جی رہے ہیں جو انسانیت کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لیے ناگزیر ہیں... جنگوں کو روکنے سے لے کر ماحولیات کے تحفظ تک۔
ہم واضح اخلاقی مکالمے، حقیقی بقائے باہمی، انسانی تعامل، اختلاف اور تکثیریت کو قبول کرنے کے خاتمے کا سامنا کر رہے ہیں... دوہرے معیارات کے پھیلاؤ، عارضی مفادات کے اتحاد کی خواہش، اور متعدد معاشرے جو بقائے باہمی اور جمہوریت کا نمونہ تھے ان میں فاشسٹ نسل پرستی کی طرف وفاداریوں کو پھسلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
ایسے ماحول میں عالمی بحرانوں کے موثر حل تلاش کرنے کا تصور کرنا مشکل ہے۔ کیونکہ کوئی بھی نقطہ نظر صوابدیدی اور کسی بھی عقلی اور اخلاقی عمومی اصول سے مبرا ہو گا جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ ریاستوں اور رہنماؤں کے اقدامات کو کنٹرول کرنا ہے۔
یوکرائنی بحران نے عالمی نظام کی نزاکت کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے... اور جس مضحکہ خیزی تک یہ پہنچی ہے اسے بحرانوں کے لیے "احترام اور تحمل" نہیں سمجھا جاتا۔
جیسا کہ ماسکو کے خلاف مغربی فوج نے دو ممالک جیسے سویڈن اور فن لینڈ کو شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (NATO) کے فریم ورک کے اندر اپنے فوجی چیلنج کے بارے میں تحفظات سے دستبردار کر دیا، اسی طرح جرمنی کی اقتصادی تعاون میں کمی سے متعلق مہنگے اور سنگین معاشی تحفظات کو نظرانداز کرنے کی "تکلیف دہ" کوشش کرنا ہے۔ مشرق میں، مشترکہ دلچسپی کے مسائل پر بات چیت کے لیے۔۔۔ حتی کہ ایرانی جوہری فائل کا مسئلہ حل ہونے سے پہلے ہی امریکی صدر جو بائیڈن کو عرب خطے کے ہنگامی دورے کی ضرورت پڑی۔
دوسری طرف، کریملن نے نومبر کے اوائل میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قطع نظر اس متوقع طویل المدت معرکہ میں واشنگٹن کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاغذات جمع کرنے کا کام کیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ماسکو اور بیجنگ کے مشترکہ "امریکی دشمن" کے خلاف چین کی حمایت کے علاوہ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے شام کی صورت حال کے بارے میں نقطہ نظر کو سمجھنے کی آڑ میں سہ فریقی "تہران سربراہی اجلاس" میں شرکت کی۔ لیکن اس معاملے کی سچائی یہ ہے کہ شام کا بحران اس وسیع میدان کا صرف ایک حصہ ہے جس میں پوٹن "امریکی یک جہتی" کی باقیات کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اتوار - 3 محرم 1444 ہجری - 31 جولائی 2022ء شمارہ نمبر [15951]