سلمان الدوسری
TT

مہنگائی کا سامنا کرنے میں... ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں!

زندگی میں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو صرف حقائق کے طور پر بتائی جاتی ہیں، جذبات اس کا حصہ ہرگز نہیں ہوتے۔ ان میں کچھ پریشان کن ہو سکتی ہیں لیکن اس کی خوبصورتی دوسروں سے پہلے انکے اپنوں کے لیے نقصان دہ جعلسازی شمار ہوتی ہے۔ معیشت  اہم چیزوں میں سے ایک ہے جس کی حقیقت اعداد پرہے ناکہ خواہشات اور حفاظت پر۔
میری نظر میں ابھی سب سے نمایاں معاشی مسئلہ مہنگائی ہے۔ مہنگائی اپنے بڑے اعداد و شمار کی وجہ سے پوری دنیا پر راج کرتی ہے اور لوگوں کی جیبوں سے پہلے ان کے مزاج کو ان متاثر کرتی ہے۔ لوگ شکایت کرنے میں حق بجانب ہیں، ہم میں سے کوئی بھی خوشی سے زیادہ ادائیگی نہیں کرے گا چاہے وجوہات کچھ بھی ہوں۔ قیمتوں میں اضافہ اتفاقہ طور پر پیدا نہیں ہوا، یہ مختلف واقعات کے جمع ہونے        کے نتیجے میں ہوا ہے، جن میں "کورونا" وباء کے دوران معاشی بندشیں جس کی وجہ سے عالمی سپلائی چین کے کام میں مشکلات اور رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔اسی طرح نہر سوئز میں رکاوٹ کے حادثے نے بھی اس مسئلے کو مزید گھمبیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، کیونکہ اس کی وجہ سے بندرگاہوں پر بھیڑ، کنٹینرز کی کمی اور مال برداری کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مندرجہ بالا کے علاوہ، کچھ ممالک کو کرفیو کے نئے مراحل میں داخل ہونا پڑا، جیسا کہ مثال کے طور پر چین میں ہوا،اس نے عالمی معیشت پر دباؤ ڈالنے میں مرکزی کردار ادا کیا، روسی یوکرائنی بحران اور دیگر وجوہات کا ذکر نہ کرنا جو پریشان کن عالمی مہینگائی کی وسیع تر تصویر میں اپنا مخصوص تناسب رکھتی ہیں۔
خیال کے روشن پہلو پر، سعودی عرب میں مہنگائی اگر مکمل طور پر کم نہیں تو دنیا کی سب سے کم شرح کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ صرف 2.3 فیصد سے زیادہ نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ یہ شرح برطانیہ میں 9 فیصد، کینیڈا میں 6.8 فیصد، اور سنگاپور میں 5.4 فیصد تک پہنچی... جبکہ نیوزی لینڈ میں یہ 5.9 فیصد تک پہنچ گئی۔ یہ نمبر حقیقت کی نمائندگی کرتے ہیں، ان جذبات کی نہیں جو دوسرے سننا چاہتے ہیں۔
حل کی تلاش میں؛ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے لیبر مارکیٹ کے مسائل کو حل کرنے پر زور دیا، وبائی پابندیوں کو ختم کرکے اجرتوں میں اضافے کے لیے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، سپلائی چین کی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے کام کرتے ہوئے، اور مرکزی بینکوں کو مہنگائی سے نمٹنے کے لیے کچھ اقدامات کرکے جواب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ سب ان کے اس عظیم یقین کی وجہ سے ہے کہ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، جس پر اکیلے قابو نہیں پایا جا سکتا، بلکہ شراکتی اور اجتماعی حل کے ذریعے سےاس پر قابو کیا جاسکتا ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم نے بھی بہت سے ایسے اصلاحاتی اقدامات پر زور دیا جو مہنگائی کو کم کرنے میں معاون اور مدد فراہم کرتے ہیں۔ جیسا کہ کمپنیوں پر قیاس آرائیاں نہ کرنے اور سامان ذخیرہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا، پروڈیوسروں کے لیے کاروبار میں سہولت فراہم کرنا، تجارتی راستوں کو کھلا رکھنا وغیرہ۔
مندرجہ بالا پیشکش لازمی طور پر ثابت کرتی ہے کہ یہ مسئلہ عالمی ہے اور اس قدر پھیلاؤ کے باوجود، سعودی سرکاری طریقہ کار تیز اور فعال تھا، جس سے درست نتائج برآمد ہوئے، جو دوسرے ممالک کے مقابلے میں محدود مہنگائی کی نمائندگی کرتا ہے، یہاں یہ بتانا کافی ہے کہ سعودی عرب نے مہنگائی کے مسئلے اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کی توقعات کا اندازہ پٹرول کی قیمت کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کر کے پیش کیا ورنہ توانائی کی قیمتوں کو بین الاقوامی قیمتوں سے جوڑنے کی وجہ سے آج قیمتیں بڑھ چکی ہوتیں۔
ایک مبصر اور میڈیا میں دلچسپی رکھنے والے کے طور پر، مجھے عوام کے جذبات کو بھڑکانے، افواہوں کی حمایت کرنے اور غلط قیمتوں کو فروغ دینے پر مبنی رائے پریشان کرتی ہیں۔ ذاتی طور پر صحافتی مبصر کی حیثیت سے میں دو اہم نکات تک پہنچا ہوں، سب سے پہلے، زیادہ تر مشاہدہ شدہ قیمتیں اس سے بہت کم ہیں  جن اشیاء کے زیادہ نرخوں کی وجہ سے لوگ ان کی تجارت کرتے ہیں... جعلی نمبروں کو احتیاط سے لوگوں کے یقین سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے، اور اکثر متاثرین ہی اس کا پروپیگنڈہ کرتے ہیں جو بغیر کسی تصدیق کے ان کی سچائی پر یقین رکھتے ہیں۔ دوسرا ہمیں اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ مرحلہ - چاہے یہ مشکل ہی کیوں نہ ہو، عارضی رہتا ہے اور مستقل نہیں ہوتا، جیساکہ ہم نے پچھلے بحرانوں سے سیکھا ہے... اس کے ساتھ ساتھ، ریاست عالمی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول نہیں کر سکتی۔ اس کی معاشی پیچیدگیاں ہیں، جس میں مارکیٹ کی آزادی اور طلب و رسد کی مساوات پر توجہ شامل ہیں۔
اپنی قریبی یادداشت کی طرف لوٹتے ہوئے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ملک کو اس وقت بے مثال چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جب وژن سے پہلے تیل کی قیمتیں گر گئیں، یہی وہ سبق ہے جو ہم نے "کورونا" کے وقت گراوٹ پر قابو پانے کے لیے "سعودی ویژن 2030" سے شروع ہونے والی معاشی اصلاحات کی وجہ سے سیکھا... جس کے لیے ضروری ہے کہ موجودہ صورت حال سے بڑی ہوشیاری سے نمٹا جائے اور تیل کی موجودہ قیمتوں اور غیر تیل کی آمدنی پر لمحہ بہ لمحہ خوش نہ ہوں، تاکہ ایک واضح اور زیادہ پائیدار مستقبل پر کام کیا جا سکے جو آنے والی نسلوں کے لیے ضمانت ہو۔

جمعرات - یکم ذی الحجہ 1443ہجری- 30 جون 2022ء، شمارہ نمبر [15920]